جولائی تا اگست: بیرون ملک سے 3.1  ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول

Sep 09, 2016

Dollars

کراچی : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 17-2016ء کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا اگست) 3089.02 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں 3190.66  ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اگست 2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1760.84 ملین ڈالر تھی جو کہ جولائی 2016ء کے مقابلے میں 32.57 فیصد زیادہ  اور اگست 2015ء کے مقابلے میں 15.3 فیصد بلند ہیں۔

اگست 2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 507.26 ملین ڈالر، 401.18 ملین ڈالر، 223.7  ملین ڈالر، 192.64  ملین ڈالر، 222.57 ملین ڈالر اور 43.5 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2015ء میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب 483.3 ملین ڈالر، 319.15 ملین ڈالر، 199.6 ملین ڈالر، 206.29 ملین ڈالر، 193.75 ملین ڈالر اور 27.77 ملین ڈالر تھیں۔

اگست 2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 170 ملین ڈالر رہیں جبکہ اگست 2015ء میں ان ملکوں سے 97.33 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ سماء

foreign reserve

Workers' remittances

Overseas Pakistani

Tabool ads will show in this div