ڈاکٹرز کا طاہر القادری کو اسپتال داخل ہونے کا مشورہ، پی اے ٹی سربراہ کا انکار

ویب ایڈیٹر

لاہور : علامہ طاہر القادری کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام اور اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دے دیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسپتال نہیں جاؤں گا، وہاں بھی رش لگ جائے گا۔

پی اے ٹی سربراہ علامہ طاہر القادری کا لاہور میں ڈاکٹرز کی 5 رکنی ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا، معالجین نے ڈاکٹر صاحب کو 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے اسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی ہے۔

علامہ طاہر القادری نے اسپتال جانے سے انکار کردیا، کہتے ہیں کہ اسپتال نہیں جاؤں گا وہاں بھی رش لگ جائے گا، قوم سے اپیل ہے کہ میری جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ سماء

Sindh Government

street

pass

Tabool ads will show in this div