لاہور میں پولیو ورکرز پر تشدد، مقدمہ درج، 3 افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں پولیو ورکرز پر تشدد ميں ملوث 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرنے ميں تاخير پر ايس ايچ او تھانہ راوی ٹاؤن کو معطل کرديا گيا۔

پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے راوی روڈ پر پيش آيا، جہاں بچوں کو ويکسين پلانے پر معاملہ بگڑا اور بات مار کٹائی تک جاپہنچی، متاثرہ ورکرز اندارج مقدمہ کیلئے ساتھيوں کے ہمراہ تھانے پہنچے اور احتجاج شروع کرديا۔

پوليو ورکز کا کہنا ہے کہ انہوں نے دروازہ کھٹکھٹايا تو اہل خانہ ناراض ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 افراد افضل، عمر اور شہریار کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے مطابق دونوں ورکرز روزانہ بیل بجاتے تهے، منع کرنے پر خاتون سے بدتميزی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ورکرز اپنے ساته سیکیورٹی لیکر نہیں گئے، قصور کس کا ہے واضح کرنے کیلئے تفتیش کی جائے گی۔ سماء

لاہور

MQM

Azadi March

brown

bolt

Tabool ads will show in this div