قیادت کے بارے میں نہیں سوچ رہا؛سرفرازاحمد
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ مجموعی طور پراچھا رہا۔ وطن واپسی پرائرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ ون ڈے کی قیادت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچ رہا ہوں۔