عوام نے دھرنے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا، احسن اقبال

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کی کوشش ہے، عوام نے دھرنے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کی 5 سالہ مدت کو تسلیم کیا جائے، تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آتی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کی اپنی شکست ہوسکتی  ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ کچھ عناصر سیاسی ہلچل اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، حکومت تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ سماء

ODIs

Red Zone

مسترد

lawyers

Tabool ads will show in this div