پاکستان ںے انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی میں شکست دیدی
مانچسٹر: پاکستان نے شرجیل خان اور خالد لطیف کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
مانچسٹر کے اوولڈ ٹریفڈ گراونڈ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ میچ میں انگلش بلے باز جم کر نہ کھیل سکے۔
ٹی 20 : انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ
پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض نے 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
ہدف کے تعقب میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور ایک وکٹ کے نقصان پر اسکور پورا کرلیا۔ اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف نے پہلی وکٹ کےلئے 107 رنز بنائے۔ شرجیل خان 59 رنز بناکر عادل رشید کی بال پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ خالد لطیف 59 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
فاسٹ بالر وہاب ریاض کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے پہلا میچ جیتا ہے۔ سماء