لاہور : اسکول وین نالے میں گر گئی، 3 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور کے نواحی علاقے ميں اسکول کے بچوں کو لیجانے والی بس روہی نالے ميں جاگری، پوليس کے مطابق حادثے ميں 3 بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

اسکول کے بچوں سے بھری بس نالے ميں گرنے کا واقعہ سوئے آصل کے قريب پيش آيا، عینی شاہدين کے مطابق ڈرائيور نے تنگ سڑک پر غفلت دکھاتے ہوئے بس کی رفتار تيز رکھی، جس کے باعث بس بے قابو ہوکر نالے ميں جاگری، بس ميں بدر گاؤں جانیوالے 60 بچے سوار تھے۔

ريسکيو ٹيموں نے موقع پر پہنچ کر بچوں نکالا، زخِميوں کو جنرل اسپتال اور سينٹرل اسپتال کاہنہ منتقل کيا گيا، اطلاع ملنے پر پوليس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ڈرائيور موقع سے  فرار ہونے ميں کامياب ہوگيا، پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل کو حراست ميں لے ليا ہے۔ سماء

لاہور

زخمی

اسکول

coup

medics

Tabool ads will show in this div