حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام، نوجوانوں کو جلد اعلیٰ تعلیم کا موقع ملے گا، الطاف حسین
اسٹاف رپورٹ
حیدرآباد : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے نوجوانوں نے اعلیٰ تعلیم کا خیال ہی دل سے نکال دیا تھا، انہیں جلد مواقع ملیں گے، متحدہ والے شہریوں میں مٹھائی بانٹیں۔
کوہ نور چوک حیدرآباد میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بہت جلد شہر میں یونیورسٹی کی بنیاد رکھ دی جائے گی، اس کی تعمیر کیلئے دن رات محنت کریں گے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی کوششوں سے حیدرآباد کے شہریوں کا مطالبہ پورا ہوگیا، آصف زرداری کے بھی شکر گزار ہیں۔ سماء
rocket
اعلیٰ
galaxy
تبولا
Tabool ads will show in this div