ٹریفک کی بدترین صورتحال نے کراچی جام کردیا

trafic jam

کراچی : کراچی میں جگہ جگہ ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سپر ہائی وے پر حادثے کے بعد 13 گھنٹے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں دوسری جانب شاہراہ فیصل پر 3 مختلف ریلیوں نے بھی شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔

کراچی والوں کیلئے بدھ کا روز شاہراہوں پر پھنسنے کا دن بن گیا، سپر ہائی وے کے بعد شاہراہ فیصل پر بھی بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی 3 ریلیوں کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

صبح سویرے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے باعث 13 گھنٹے سے ٹریفک جام ہے، کئی کلو میٹر تک گاڑیاں ہی گاڑیاں نظر آرہی ہیں، ہزاروں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں۔

سپر ہائی وے پر ٹریفک جام میں 300 اہلکاروں کو لانے والی بسیں بھی پھنس گئیں، پولیس اہلکاروں کی آمد میں تاخیر کے باعث پی ایس 127 ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات بڑھ گئیں، 5 گھنٹے سے انتخابی عملہ پولیس اہلکاروں کا منتظر ہے، بیلٹ پیپرز، پولنگ عملہ پولنگ اسٹیشنز روانہ نہیں ہوسکا۔

ایس ایس پی ٹریفک قمر رضوی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مظاہرے کی اجازت نہیں دی گئی، ہماری پوری نفری موجود ہے، شہری ایئر پورٹ کا رُخ نہ کریں، ایئرپورٹ جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔ سماء

shahrah e faisal

traffic jam

TRAFFIC POLICE

MA Jinnah Road

Long lines Vehicle

Tabool ads will show in this div