ڈاکٹرخالد محمود سومرو کا قتل،وزیراعظم اور دیگر رہنما کی مذمت

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   / کراچی  / لاہور : سکھر میں جے یو ئی فے کے سینیر رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرہ کے قتل پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور اپوزیشن رہ نما خورشید شاہ نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسی گہری سازش قرار دیا ہے۔

وزیراعظم ہس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے  ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے بھی قاتلانہ حملے میں ڈاکٹر خالد سومرہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سکھر میں جے یوآئی (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل خالد محمود کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے قتل کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،الطاف حسین کا کہنا ہے کہ خالد سومرو کا قتل سندھ کے حالات خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔
 
پنے ایک بیان میں انہوں نے خالد محمود کے تمام سوگوار لواحقین، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کی قیادت و کارکنا ن سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خور شدید نے بھی ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی شدید مذمت کی، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خالد سومرو کی سندھ کیلئے سیاسی خدمات یاد رکھی جائیں گی، خالد سومرو نے ہمیشہ ظلم اور آمریت کيخلاف آواز بلند کی۔

ڈاکٹر خالد سومرو کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم نے فوری نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ پولیس کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جلد از جلد قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، خالد سومرو کا قتل انتہائی افسوس ناک عمل ہے، ایسے واقعات سے سندھ کا امن وامان خراب کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات پر آئی جی سندھ نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، ڈی آئی جی سکھر کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے، جب کہ کمیٹی  کو 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدايت دی گئی ہے، کمیٹی میں ایس ایس پی سکھر اور خیرپور بھی شامل ہیں۔ سماء

اور

کی

کا

dialogues

hate

Tabool ads will show in this div