ن لیگی رہنما اعجاز چوہدری کی باضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :    ن لیگ کے سابق ایم این اے اعجاز چوہدری نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس موقع پر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل جلد پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔

پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان کے ہمراہ رہائش گاہ کے باہر مشترکہ پریس کانفرنس میں ن لیگ کے سابق ایم این اے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے چکا ہوں، آئندہ کے لائحہ عمل سے جلد آگاہ کروں گا، اس موقع پر اعجاز چوہدری کے گھر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ کامیاب کرانے پر منڈی بہاءالدین کےعوام کا مشکور ہوں، دیانتداری سے حلقے کی خدمت کرنے کی کوشش کی، کبھی اپنے ذاتی مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا، قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، موجودہ نظام میں رہ کرعوام کی خدمت نہیں کرسکتا تھا، اس لیے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر ن لیگ کے سابق ایم این اے اعجاز چوہدری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلیور نہیں کر پا رہا تھا،اس ليے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر دیا ہے، تفصیلات آج شام پریس کانفرنس میں بیان کروں گا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اعجاز چوہدری آج شام کنٹینرز پر سے تمام تفصیلات بتائیں گے، چینی سفیر سے کہا چین کے صدر آئیں خود استقبال کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گنے کے کاشتکاروں کو ایک سال بعد بھی رقم نہیں دی جاتی، چھوٹے اضلاع کو حق دینے کیلئے بلدیاتی نظام واحد حل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ ترقیاتی فنڈز کی مد میں سیاستدانوں کو خریدتی ہے، جن کے نام کیساتھ شریف نہیں لگا وہ پارٹی میں اوپر نہیں آسکتے، نواز شریف کے سمدھی نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، نواز شریف کے بھانجے نے بجلی کا محکمہ تباہ کیا، نواز شریف کے بھانجے نے بجلی کا محکمہ تباہ کیا، وزیراعظم کے چھوٹے بھائی پنجاب سنبھال کر بیٹھے ہیں، ایک درباری کی کل کی پریس کانفرنس کا جواب آج شام دوں گا۔ سماء

میں

کی

dialogues

djokovic

humanitarian

Tabool ads will show in this div