نیپرانےکےالیکٹرک صارفین پربم گرادیا
کراچی: شہریوں کیلئے بُری خبر ہے کہ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی چھتیس پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصولی کی جائے گی۔ کے الیکٹرک نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی پینتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی تاہم اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد نیپرا نے قیمت میں چھتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔ سماء