اسلام آباد کے دبنگ پولیس افسر عصمت اللہ دوبارہ ایکشن میں

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

 

اسلام آباد : ایس ایس پی آپریشنز  عصمت اللہ کا کہنا ہے کہ جلسہ اور ریڈ زون سے متعلق سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، کنٹینر صرف ریڈ زون میں لگائے گئے ہیں۔

 

دھرنے کے ابتدا میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے پٹ کر اسپتال جانے والے عصمت اللہ جونیجو  ایک بار پھر ایکشن میں نظر آگئے، ایس ایس پی آپریشنز اور اسلام آباد  کے دبنگ پولیس افسر  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے تعاون کیا جارہا ہے،  ریڈ   زون اور  جلسہ گاہ کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کنٹینر صرف ریڈ زون کے علاقے میں سیکیورٹی تناظر میں لگائے گئے ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ امید کرتے ہیں کہ شرکاء بھی انتظامیہ سے تعاون کریں گے، واٹر کینن اور سیکیورٹی حصار سیکیورٹی کے باعث لگائے گئے ہیں۔ سماء

میں

کے

دوبارہ

Tabool ads will show in this div