ایف بی آر کا عمران خان کو بھی نوٹس
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے آف شور کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق 15 دن میں جواب طلب کرلیا، جہانگیر ترین، علیم خان اور مونس الٰہی کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انکم ٹیکس قانون کے سیکشن 176 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں آف شور کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق تفصیلات پر 15 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر خان ترین، علیم خان اور مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔ تما تمام افراد سے بھی وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کی طرح 15 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاناما اسکینڈل پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء