عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

Mandi congo sannata khi pkg 20-08

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 12 سے 14 ستمبر تک چھٹیاں ہوں گی، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 13 ستمبر کو منائے جائے گی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 12 سے 14 ستمبر تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، جبکہ ملازمین کو عید کے تیسرے دن یعنی 15 ستمبر کو دفتر جانا ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عید پر تعطیلات کا اعلان کردیا، ہفتہ 10 ستمبر کو ایس بی پی کی تمام برانچز کھلی رہیں گی جبکہ 12 سے 14 ستمبر تک اسٹیٹ بینک سمیت تمام تجارتی بینک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 13 ستمبر بروز منگل کو منائے جائے گی۔ سماء

Government Holidays Announce

12 to 14 September Eid Holidays

Eid al Azha

Sept 12 to 14

Tabool ads will show in this div