پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ

earthquake-tremors-felt-in-peshawar-1430033969-8134

سوات: آج صبح صوبے خیبرپختون خوا میں سوات اور بٹگرام سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے کم گہرائی میں محسوس کئے گئے۔

سماء کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 9 کلومیٹرزیرزمین ریکارڈ کی گئی۔  زلزلے کےجھٹکے سوات،بٹگرام،ایبٹ آباد ،مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

بٹگرام کی تحصیل آلائی میں زلزلے کے بعد نجی اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 35 بچے زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔  سماء

EARTH QUAKE

Battagram

Tabool ads will show in this div