راولپنڈی : فیض انٹرچینج پر میڈیا کی گاڑیوں پر کریکر حملہ، 3 ورکر زخمی

ویب ایڈیٹر

راولپنڈی : راولپنڈی میں میڈیا کی گاڑیوں کے قریب کریکر حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے سماء سمیت نجی ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جی وینز کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیض انٹر چینج پر میڈیا کی گاڑیوں کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان 2 کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے میں سماء سمیت 2 نجی چینلز کی ڈی ایس این جی وینز کے ٹائرٹ پھٹ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے، اب تک ٹی وی کا کیمرہ مین اور انجینئر بھی زخمیوں میں شامل ہے جبکہ دنیا ٹی وی کا کیمرہ مین بھی زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد فورسز کی اضافی نفری پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء

زخمی

gifts

میڈیا

violation

Tabool ads will show in this div