عیاشیوں کیلئے بھراخزانہ،غریبوں کیلئے خالی ہے؛عمران خان

Sep 05, 2016

Imran Khan Isb Pkg 04-09

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Imran-Khan-Isb-Pkg-04-09.mp4"][/video]

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھرحکومت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں وزیراعظم اورکابینہ کی عیاشیوں کیلئے خزانہ بھرا ہوا ہے لیکن غریب ملازمین کیلئے خالی ہے۔ عمران خان آج کراچی میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے دھرنے میں شرکت کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت کی بنیادی ترجيحي وزيراعظم کا ذاتي مفاد ہے۔ حکومتي خزانہ صرف غریب ملازمین کیلئے خالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خزانے میں غريبوں کيلئے کچھ نہیں، لیکن  وزیراعظم اورکابینہ کی عیاشیوں کیلئے خزانہ بھرا ہوا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ واجبات سے محروم اسٹیل ملزملازمین سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان آج شام  اسٹیل ملز ملازمین کے دھرنے میں بھی شریک ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عید سے قبل اسٹیل ملز سمیت دیگرسرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کل چھ ستمبرکو کراچی کے نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسہ کرینگے۔ نعیم الحق کے مطابق عمران خان نے رواں برس حج پر جانے کا ارادہ بھی ملتوی کر دیا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

PM Nawaz Sharif

Tabool ads will show in this div