کراچی میں رات بھرپولیس کی کارروائیاں

Sep 05, 2016

Night Operation Arrests Khi Pkg 05-09 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Night-Operation-Arrests-Khi-Pkg-05-09-Arsalan.mp4"][/video]

کراچی: منگھوپیرکالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران تینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اتحاد ٹاؤن میں  گینگ وارتاجو گروپ کا کارندہ گرفتار جبکہ ناظم آباد سے چار ملزمان کو دھر لیا گیا۔ کراچی میں پولیس نے رات بھر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ سرچ آپریشن کے دوران جرائم میں ملوث چودہ ملزمان دھر لیے گئے جبکہ تینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن میں کماندوز نے بھی حصہ لیا۔

ایس ایچ او منگھو پیر غلام کورائی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کواری کالونی میں گھر گھر تلاشی لی گئی، مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزم پکڑے گئے جبکہ شناختی دستاویز پیش نہ کرنے پرتینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ناظم آباد میں بھی پولیس نے کارروائی کے دوران  چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں بھی  سرچ آپریشن کرکے پولیس نے 7 ملزمان دھرلیے۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

دوسری جانب اتحاد ٹاؤن بلدیہ سے بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے تاجو گروپ کا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ سماء

search operation

criminals arrested

Tabool ads will show in this div