کیڈٹ کالج کے طلباء کی حالت غیر،کچن سیل کردیا گیا

Sep 05, 2016

Cadet College Pkg 05-09 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Cadet-College-Pkg-05-09-Arsalan.mp4"][/video]

صوابی: کیڈٹ کالج میں مضرصحت کھانا کھانے سے ڈیڑھ سو سے زائد طلبہ کی حالت غیرہوگئی۔ ڈپٹی کمشنرنے کیڈٹ کالج کا کچن سیل کرا دیا۔ صوابی کے کرنل شیرخان کیڈٹ کالج میں رات کا کھانا کھانے کے بعد ڈیڑھ سو سے زائد طلبا کی طبیعت بگڑ گئی۔ متاثرہ طلبا کو مردان میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد حالت تسلی بخش ہونے پر ان طلبا کو واپس بھیج دیا گیا۔

والدین کی جانب سے  صحت و صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایت پرڈپٹی کمشنر صوابی نے کالج کا کچن سیل کرادیا۔

وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طلبا کو معمول کا فوڈ پوائزن ہوا ۔ صورتحال زیادہ تشویشناک نہیں۔

متاثرہ طلبہ کے پریشان والدین نے کیڈٹ کالج میس کے انتظامات پرتحفظات کا اظہار کیا ۔ سماء

unhygienic food

SWABI

food poision

Tabool ads will show in this div