وزیراعظم کیخلاف شیخ رشید کا ریفرنس مسترد
اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف شیخ رشید کارریفرنس مسترد کردیا۔ شیخ رشید نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں نااہلی کا ریفرنس دائرکیا تھا جسے اسپیکر نے ناقابل سماعت دیتے ہوئے مستردکردیا۔
اسپیکرسردارایازصادق کے مطابق شیخ رشید کا ريفرنس ثبوت نامکمل ہونےکےباعث مستردکیا گیا ہے، اس حوالے سے شیخ رشید کو جوابی خط بھی لکھ دیا گیا ہے، ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال نہیں کیا جائے گا۔ سماء