کراچی میں یادگار شہداء کا افتتاح

PAF Yadgaar Khi Pkg 04-09 ZOHAIB

کراچی : پاک فضائیہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں یادگار شہداء کا افتتاح کردیا گیا، تقریب میں ایئرچیف اور شہداء کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔

پاک فضائیہ کے جوانوں نے خصوصی تقریب میں پریڈ کے ذریعے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا، پی اے ایف میوزیم میں یادگار شہداء کا باقاعدہ افتتاح سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کیا، یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

سربراہ پاک فضائیہ اپنے خطاب میں بولے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں، شہداء نے تاریخ رقم کرکے ہمارے کاندھوں پر بھاری بوجھ ڈال دیا۔

تقریب میں راشد منہاس سمیت دیگر شہداء کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے، وطن کی محبت سے سرشار بچے نے  پاک فضائیہ کیلئے خصوصی طور پر نغمہ بھی گایا۔

تقریب میں شہداء کی قربانیوں کے حوالے سے ویڈیو ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

Air Chief Sohail Aman

September War

Tabool ads will show in this div