سعودی فورسز نے 40 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا

Sep 04, 2016

6

جیزان : سعودی فورسز نے یمن کی سرحد کے ساتھ واقع جیزان نامی شہر میں 40 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرکے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز نے یمن کی سرحد پر حملہ کے دوران حوثی جنگجوﺅں کی گاڑیاں اور ٹینک بھی تباہ کردیئے۔

سعودی عرب کی اتحادی فورسز نے سعودی سرحدی شہروں میں متعدد بار حوثی جنگجوﺅں کیخلاف راکٹ حملے کئے ہیں تاہم کویت میں یمنی سیاسی گروپوں کے مذکرات کی ناکامی کے بعد جنگ ختم ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔ اے پی پی

Saudi Arab

Hothis

Tabool ads will show in this div