کراچی پولیس کی نااہلی، کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کی نااہلی نے کراچی کے شہریوں کو پریشان کردیا، کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، نمائش کے سبب ایکسپو سینٹر کے اطراف سڑکیں بند ہوئیں تو متبادل روٹس نہ ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کا اعلان نہ کرنا سنگین غفلت ہے۔

ایکسپو سینٹر کے اطراف سڑکیں بند ہونے سے شارع فیصل پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ راشد منہاس روڈ، ڈالمیا، جوہر چورنگی اور الہ دین پارک کی جانب بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ سماء

burger

علاقوں

german

row

Tabool ads will show in this div