مدر ٹیریسا کو سینٹ کا درجہ مل گیا

Sep 04, 2016

4

ویٹی کن : کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے بھارت میں انسانیت کیلئے کام کرنیوالی راہبہ مدر ٹیریسا کو سینٹ کا درجہ دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ویٹیکن سٹی میں سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اکٹھا ہونے والے ہزاروں افراد کی موجودگی میں پاپ فرانسس نے مدر ٹیریسا کو سینٹ قرار دیئے جانے کی تقریب میں شرکت کی، کولکتہ کے مشنریز آف چیریٹی میں جشن کا ماحول ہے۔

تقریب کے موقع پر کارڈینل اینجلو اماٹو نے مدر ٹیریسا کے حالاتِ زندگی کا مختصر جائزہ اور کام کی تفصیل بیان کی، انہوں نے پوپ سے درخواست کی کہ وہ انہیں کلیسا کی جانب سے سینٹ قرار دیں، تیرہ سربراہانِ مملکت اور مشنریز آف چیریٹی کی سینکڑوں سسٹرز نے تقریب میں شرکت کی۔

4a

رواں سال پوپ فرانسس نے مدر ٹیریسا کے دوسرے معجزوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں سینٹ کا درجہ دینے کا اعلان کیا، مدر ٹیریسا کو کولکتہ کی جھگی بستیوں میں ان کے کام کیلئے امن کے نوبل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، مدر ٹیریسا کا اصل نام ایگنس گون کابوہیک یو تھا اور وہ 1910ء میں مقدونیہ کے شہر اسکوپے میں پیدا ہوئی تھیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بھارت میں گزارا اور 87 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ اے پی پی

SAINT

POP FRANCIS

mother teresa

Christianity

Tabool ads will show in this div