بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 5 ٹن دھماکا خیز مواد، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 ٹن دھماکا خیز مواد، 100 سے زائد کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا، حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔

کوئٹہ میں بھاری ہتھیاروں کا ڈھیر پکڑا گیا، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے برآمد کئے گئے ہتھیاروں میں کلاشنکوف، دیسی ساختہ بم اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے، ان کا کہنا تھا جانتے ہیں کہ صوبے میں دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں، وزیر داخلہ نے صوبے میں داعش کے وجود سے بھی انکار کیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، شرپسند گھبرا کر اسلحہ مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سماء

برآمد

اسلام آباد

pipeline

بلوچستان

Tabool ads will show in this div