پشاور میں پھر دہشت گردی، پولیس اہلکار شہید

Sep 04, 2016

Psh Blast OCV 04-09

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Psh-Blast-OCV-04-09.mp4"][/video]

پشاور : پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، ایک شخص زخمی بھی ہوا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے پریشر ککر میں رکھا گیا تھا، دھماکے سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے جمعہ کو پشاور اور مردان میں دہشت گردی کے دوران 10 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ سماء

KPK

Attack on police van

Policeman Died

Tabool ads will show in this div