سندھ حکومت کا گڈز اور سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان، کے ٹی اے کا انکار

اسٹاف رپورٹ

کراچی : حکومت سندھ نے گڈز اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرائے کم کرنے سے انکار کردیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں دس، انٹرسٹی اور گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے، کرائے کم نہ کرنے والوں پر جرمانہ کیا جائے گا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرائے میں کمی سے صاف انکار کردیا، ٹرانسپورٹ اتحاد کے جنرل سیکریٹری محمود آفریدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر چل رہی ہے، سی این جی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ سماء

کے

سندھ

Video

Murder

ٹی

street

sialkot

spaceship

Tabool ads will show in this div