کرپشن کیخلاف لاہور میں سونامی کی ہلچل

Sep 03, 2016

khan-to-address-pti-rally-in-bahawalpur-today-1403849013-4840

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف احتساب ریلی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔عمران خان آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ لاہور میں حکومت مخالف ریلی کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ لاہورکی سڑکیں اور گلیاں تحریک انصاف کے پرچموں اور بینرز سے سجا دی گئیں

شرکا کی حفاظت کے لیے اہم مقامات پر کنٹینر بھی کھڑے کر دیے گئے ۔ مال روڈ پر گورنرہاؤس کے باہر کنٹینر لگا دیے گئے۔ عابد مارکیٹ کے اطراف اور ایجرٹن روڈ پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹي پر3ہزارسے زائد پوليس اہلکار تعينات ہیں جبکہ ٹریفک کے متبادل روٹس کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

احتساب ریلی کا آغاز شاہدرہ سے ہوگا۔ کارکن بھاٹی گیٹ، ناصر باغ اور جی پی او چوک سے ہوتے ہوئے چیئرنگ کراس پہنچیں گے جہاں عمران خان ریلی سے خطاب کریں گے۔

 احتساب ريلي کے باعث ميٹرو بس کا روٹ محدود کر ديا گيا، آج ميٹرو بس ايم اے او کالج سے  شاہدرہ تک جانے کئے بجائےگجومتہ تک چلے گي

تحریک انصاف کی احتساب ریلی میں پیپلزپارٹی، پاکستان عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکن بھی شریک ہوں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

@imrankhanpti

PTI rally