حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کرلئے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کرلئے،  وزیر خزانہ خزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان گفتگو میں 5 دسمبر سے پہلے تقرری کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں جسٹس سردار رضا خان، جسٹس (ر) شاکر اللہ جان، جسٹس (ر) میاں محمد اجمل اور جسٹس (ر) طارق پرویز شامل ہیں۔

میاں محمد اجمل سیکریٹری قانون، شاکر اللہ جان قائم مقام چیف الیکشن کمشنر اور طارق پرویز سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، جسٹس سردار رضا خان اس وقت وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ہیں۔

وزیراعظم کے بیرون ملک جانے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں پر مشاورت کی، دونوں رہنماؤں نے 5 دسمبر سے قبل چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق جس نام پر اتفاق ہوا اسے حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ان میں سے 3 یا چاروں نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، جو 14 روز میں چیف الیکشن کمشنر کے نام کا فیصلہ کرے گی۔ سماء

چیف

Video

hezbollah

نام

planned

canadian

Tabool ads will show in this div