ملک بند کرنیوالوں کو نظریاتی طور پر بند کردینگے، شہلا رضا

اسٹاف رپورٹ

لاہور : چيئرمين تحريک انصاف عمران خان کے خود کو بھيڑيا کہنے کے بيان پر سياستدانوں نے شديد تنقيد کی، پيپلز پارٹی کی رہنماء شہلا رضا کا کہنا ہے کہ کوئی ملک بند کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم نظرياتی طور پر اسے بند کرديں گے، عمران خان کو بند کرکے کہيں گے ہيلو بھيڑيا۔

لاہور ميں ايشيائی پارليمانی اسمبلی کے اجلاس ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کسی کا نام لئے بغير بھيڑيا کہا تھا، ليکن عمران خان نے اسے اپنا نام تسليم کرليا، جب بھيڑيے کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کو کوئی بند نہيں کرسکا، کوئی ملک بند کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم نظرياتی طور پر اسے بند کر ديں گے۔ سماء

ملک

Tabool ads will show in this div