سیاست میں کرکٹ اصلاحات کے بعد چڑیا گھر کی زبان استعمال ہورہی ہے، رضا ربانی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : عمران خان کے بيان پر پيپلز پارٹی کے رہنماء سينيٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سياست ميں کرکٹ کی اصطلاحات کے بعد اب چڑيا گھر کی زبان استعمال ہو رہی ہے، پاکستان کو کوئی بھی بند نہيں کرسکتا۔

لاہور ميں ايشيائی پارليمانی اسمبلی کے اجلاس ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آمروں کے دور ميں بھی ملک بند کرنے کی کوششيں کامياب نہيں ہوئيں، يہ وقت دھرنوں کا نہيں ملکی ترقی کیلئے کوششوں کا ہے، قوم دھرنوں سے تنگ آچکی ہے، معاملات بات چيت سے طے ہونے چاہیئں۔

رضا ربانی نے کہا کہ عزم ہو تو آئينی ترميم کئے بغير بھی انتخابی اصلاحات ہوسکتی ہيں، حکومت اور حزب اختلاف مل کر يہ کام کرسکتی ہيں۔ سماء

Red Zone

glasses

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div