نوآموز اداکارہ نیشا ملک کی پراسرار ہلاکت، پنکھے سے لٹکی لاش برآمد
لاہور : لاہور میں اداکارہ نیشا ملک کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ان کی پہلی فلم عید پر ریلیز ہورہی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خود کشی کی۔
لاہور میں اداکارہ نیشا ملک کی پراسرار موت، گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے، اہل خانہ کہتے ہیں کہ معمولی جھگڑے کے بعد نیشا نے خود کشی کی، پولیس نے واقعے کی قتل یا خود کشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق نو آموز اداکارہ نیشا ملک کی پہلی فلم بیسٹ آف لک عید پر ریلیز ہورہی ہے۔ سماء