امریکی ماہرین کا زیکا وائرس سے متاثرہ مچھر کی نشاندہی کا دعویٰ

Sep 02, 2016

zika

 فلوریڈا: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے میامی کے شہر فلوریڈا کی ڈیڈے نامی کاﺅنٹی میں زیکا وائرس سے متاثرہ مچھر کی نشاندہی کرلی ہے، جہاں پر وائرس کے اولین کیسز رونما ہوئے تھے۔

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے فلوریڈا کے محکمہ زراعت اور خدمات صارفین کے حوالے سے بتایا کہ میامی کے ایک ساحلی علاقے میں زیکا وائرس کا حامل مچھر پایا گیا اور مئی کے بعد مچھروں کے 2470 سیمپلز میں 40 ہزار مچھروں کے ٹیسٹ لئے گئے۔

امریکی حکام کے مطابق اس دریافت سے زیکا وائرس کے متعینہ ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ امریکا بھر میں سے صرف فلوریڈا میں ہی زیکا وائرس کے 47 کیسز پائے گئے ہیں۔ اے پی پی

USA

AMERICA

MOSQUITO

zika

Tabool ads will show in this div