جھوٹ کی سیاست اب پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتی، نواز شریف

ایڈیٹر

لندن : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، بات چیت کیلئے تیار ہیں، کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بحران کم ہورہا ہے، نئے سیاستدانوں نے ملک کا حال برا کیا، دوہرا کھیل نہیں کھیلا جانا چاہئے، ایک طرف بات چیت دوسری طرف ملک بند کرنے کی باتیں ٹھیک نہیں، عمران خان پہلے نیا خیبرپختونخوا بنائیں، جھوٹ کی سیاست اب پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس پاکستان اور افغانستان کیلئے اہم ہے، دونوں ملکوں کا استحکام  ایک دوسرے سے منسلک ہے، خطہ مستحکم ہوا تو خوشحالی آئے گی۔

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کیلئے ووٹ نہیں دیا، عمران کے پاس کوئی ایجنڈا، ٹیم نہیں، کیا بنائیں گے؟، انہوں نے تسلیم کرلیا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر اور ڈیزل استعمال کرتے رہے، پختونخوا میں مجرم جیلوں سے بھاگ رہے ہیں، اسپتالوں کا برا حال، سڑکیں ٹوٹی ہیں، پہلے نیا کے پی کے پھر نیا پاکستان بنائیں۔

نواز شریف کہتے ہیں کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، عمران خان کی دعوت پر ان کے گھر گیا تھا، سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر کرنی چاہئے، جھوٹ کی سیاست اب پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتی، انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو پہلے مجھے کہتے، پختونخوا میں عوام کی بہتری کے کام کیا جائے، میرے دل میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نئے سیاستدانوں نے نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی، معاملے کو اپنے طور پر بہتر بنانے کیلئے کام کرینگے، بامقصد بات چیت کیلئے تیار ہیں، دوہری گیم نہیں ہونی چاہئے، ایک طرف بات چیت دوسری طرف ملک بند کرنے کی باتیں ٹھیک نہیں۔ سماء

Red Zone

law

Tabool ads will show in this div