ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

Sep 02, 2016

Zilhajj Moon Preps Khi 02-09

کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کے کم امکانات ہیں۔

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہوگئے، مرکزی اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں جاری ہے، جس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیاں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں جمع کریں گی۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا، حجاز مقدس میں یکم ذی الحج ہفتہ 3 ستمبر جبکہ حج اتوار 11 ستمبر جبکہ عید الاضحیٰ 12 ستمبر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس پر وزارت مذہبی امور نے محکمہ موسمیات کو وارننگ  لیٹر بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایسی اطلاعات انتشار اور بے چینی پھیلاتی ہیں۔ سماء

Moon sight

EID UL AZHA

Zil Hajj

Tabool ads will show in this div