ازبک صدراسلام کریموف چل بسے
تاشقند: ازبکستان کے صدراسلام کریموف طویل علالت کے بعداٹھہترسال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ صدر اسلام کریموف طویل عرصے سے شدید علیل تھے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین ازبک سفارتی ذرائع نےصدر اسلام کریموف کے انتقال کر جانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
اس سے قبل ازبکستان میڈیا پرحکومتی بیان میں یہ کہا گیا تھا کہ علیل صدر اسلام کریموف کی حالت تشویش ناک ہے، صدر اسلام کریموف کی بیٹی کے مطابق انہیں برین ہیمرج ہوا جس کے بعد اسلام کریموف کو ہفتے کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس حوالے سے بہت زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ سماءBREAKING: Uzbekistan's first and only president, Islam Karimov has died, three diplomatic sources tell @Reuters pic.twitter.com/qCwKMD6yoi
— Conflict News (@Conflicts) September 2, 2016