وزیراعظم ہوتا تو کبھی فوج وزیرستان نہ بھیجتا، عمران خان
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم ہوتے تو کبھی فوج وزیرستان نہ بھیجتے، عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، تشہیری مہم سے صرف عوام کا پیسہ برباد کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 200 ایماندار پروفیشنل ملک تبدیل کرسکتے ہیں، ملک مقصد سے ہٹ جائے تو تباہی کی طرف جاتا ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ کہتے ہیں اٹھارہ سال لوگوں کو انصاف کیلئے جگایا، دھرنے کی وجہ سے عوام میں شعور آیا، شریف برادران نے اپنی تصاویر چھاپنے کیلئے اشتہارات پر 300 کروڑ روپے خرچ کردیئے، عوام کا پیسہ برباد کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم ہوتا تو کبھی فوج وزیرستان نہ بھیجتا، عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ سماء
registered
eid
offers
missiles
loan
عمران خان
تبولا
Tabool ads will show in this div