جنرل راحیل نے افغانستان سے تعاون کا یقین دلادیا: امریکا

Nov 30, -0001

برسلز: امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور افغان صدر اشرف غنی نے بیلجئیم میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کی اجلاس کے دوران جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سرحدی علاقوں سے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا یقین دلایا ہے۔

اشرف غنی نے کہا افغانستان کسی ملک کیخلاف پراکسی وار کا حصہ نہیں بنے گا۔ مشترکہ دشمن کیخلاف پاک افغان فورسز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ سماء

female