عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

eid

کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں آج ہو گا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی بیٹھک آج شام کراچی میں لگے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے جس کے بعد شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہونے والےرویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ماہرین موسمیات بھی شریک ہونگے۔

سعودی عرب ميں بھی کل ذی الحج کا چاند نظر نہيں آيا۔ یکم ذی الحج ہفتے کو ہوگی۔ جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں ميں عيدالاضحیٰ پیر 12 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ آج چاند نظر نہیں آئے گا جس پر وزارت مذہبی امور نے محکمہ موسمیات کو وارننگ  لیٹر بھی جاری کر دیا ہے  کہ ایسی اطلاعات انتشار اور بےچینی پھیلاتی ہیں۔ سماء

MET OFFICE

mufti muneeb ur rehman

MOON SIGHTING

EID UL AZHA

Tabool ads will show in this div