حمیراارشد کھل کرمیدان میں آگئیں

882001-Humaira-1430925298-916-640x480

لاہور: گلوکارہ حميراارشد نے سابق شوہر سے بیٹے کی بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ گلوکارہ نے احمد بٹ کے خلاف ہتک عزت کا دعويٰ بھی دائر کرديا۔

گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان چند روز قبل علیحدگی ہو گئی تھی۔ گلوکارہ کی جانب سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا کمسن بیٹا سابق شوہر کے پاس ہے۔ انھوں نے موقف اختیارکیاکہ احمدبٹ نے بیٹے کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ عدالت بچے کی بازیابی کا حکم جاری کرے۔

حمیراارشدنےزندگی کابڑافیصلہ کرلیا

گلوکارہ نے سابق شوہر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر دیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ احمد بٹ نے ان کے خلاف بے بنياد الزامات لگائے۔ عدالت نے احمد بٹ کو بچے سمیت جمعہ 2ستمبرکوطلب کرلياہے۔  سماء

انٹرٹینمنٹ

humaira arshad

Ahmad Butt

Tabool ads will show in this div