لاہور ڈوب گیا
لاہور: شہراورگردونواح ميں شديد بارش کا سلسلہ جاري ہے۔اب تک لاہور شہر ميں بانوے ملي ميٹر بارش ريکارڈ کي گئي ہے۔
محکمہ موسميات کے مطابق سمن آباد ميں چھياسي ملي ميٹر، گلشن راوي ميں بياسي ملي ميٹر، شاہي قلعہ ميں چھياسٹھ اور گلبرگ ميں تيس ملي ميٹر بارش ہوئي ہے۔
بارش کي وجہ سے لاہور ميں پچاس سے زائد فيڈرز ٹرپ کرگئے ہيں۔ جس کي وجہ سے شہر کے متعدد علاقے بجلي سے محروم ہيں۔ محکمہ موسميات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے چوبيس گھنٹوں ميں وقفے وقفے سے جاري رہنے کاامکان ہے۔ سماء