جنرل راحیل شریف نے بڑا بیان دےدیا

Sep 01, 2016

Gen.-Sharif-visit-Kabul-680x387

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Army-Chief-In-Gilgit-Isb-Pkg-01-09.mp4"][/video]

گلگت:آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے کہاہےکہ مودی ہو یا’’را‘‘دشمن کی چالوں کواچھی طرح سمجھتےہیں۔

گلگت میں سی پیک سیمینار سے خطاب میں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا کہ ضرب عضب پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے،جسے ہم اسی طرح لڑیں گے۔انھوں نےکہاکہ  پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کے طوفان پر قابو پایا دنیا میں کوئی اور نہیں کرسکا۔

جنرل راحیل شریف نےکہاکہ  فوج پوری قوم کے بھلے کے لئے کام کررہی ہے۔ آرمی چیف نے واضح کیاکہ ملکی سلامتی کے لیئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف نےنےصاف صاف بتادیاکہ مودی ہو،راہو یا کوئی بھی دشمن ہو۔ دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔سی پیک سے متعلق آرمی چیف کاکہناتھاکہ سی پیک کی سکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ انھوں نے قوم کویقین دلایاکہ ملک اور سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چینی قیادت گلگت بلتستان کو بھی ارمچی کی طرح ترقی دینا چاہتی ہے۔ انھوں نےامیدظاہرکی کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان بھی چینی علاقے کی طرح ہی ترقی کرے گا۔ سماء

pak army

general raheel sharif

Tabool ads will show in this div