قومی اسمبلی میں معذور افراد کے حقوق کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں معذور افراد کو سہولیات اور حقوق دینے کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
لاہور میں نابینا افراد پر پولیس تشدد کا اثر قومی اسمبلی پر بھی ہوگیا، قومی اسمبلی نے معذور افراد کو سہولیات اور حقوق دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی، اسپیکر نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کی، قرار داد پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے پیش کی تھی۔
قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد کے مطابق معذور افراد کیلئے ملازمتوں میں مخصوص کوٹہ مقرر کیا جائے گا جبکہ نجی اداروں میں بھی معذوروں کیلئے کوٹہ مختص ہوگا، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ معذور افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ سماء
MQM
myanmar
trophy
field
edge
colonel
تبولا
Tabool ads will show in this div