پارلیمانی کمیٹی کا چیف الیکشن کمشنر کیلئے سردار رضا کے نام پر اتفاق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا اونٹ بالآخر بیٹھ ہی گیا، پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس سردار محمد رضا خان کو ملک کا نیا چیف الیکشن کمشنر چن لیا ہے، تحریک انصاف کے رکن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

سولہ ماہ سے خالی عہدہ پُر ہوگیا، ملک کو نیا چیف الیکشن کمشنر مل گیا، پارلیمانی کمیٹی نے سردار رضا کے نام پر اتفاق کرلیا، 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رفیق رجوانہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، پیپلز پارٹی کے اسلام الدین شیخ نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سردار محمد رضا کا نام دیا تو عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل نے توثیق اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے تائید کی، یوں کمیٹی نے متفقہ طور پر سردار محمد رضا خان کے نام کی منظوری دے دی۔ 

سربراہ کمیٹی پُرامید نظر آئے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر ملک میں منصفانہ انتخابات کا انعقاد کروائیں گے، انہوں نے کمیٹی کے متفقہ فیصلے کو اتحاد و یگانگت کا بہترین مظاہرہ قرار دیا۔

تحریک انصاف کے رکن شہریار آفریدی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، کمیٹی چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گی، جس کے بعد اسپیکر وزارت قانون کو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

سردار رضا خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کا عہدہ چھوڑنا ہوگا، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ 31 جولائی 2013ء سے خالی تھا، سپریم کورٹ نے حکومت کو تقرری کیلئے 5 دسمبر تک کی مہلت دی تھی۔ سماء

چیف

anniversary

jundullah

hezbollah

نام

Tabool ads will show in this div