حمزہ شہباز کی موجودگی میں گو نواز گو کے نعرے، 3 طلبہ پکڑے گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

لاہور : لاہور میں پھولوں کی نمائش کے موقع پر حمزہ شہباز کی موجودگی میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، پولیس اور ن لیگ کے کارکنوں نے 3 طالب علموں کو پکڑ لیا، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

لاہور میں پھولوں کی نمائش میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف پہنچے تو کچھ لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگادیئے، پولیس اور ن لیگ کے کارکنوں نے بھاگنے کی کوشش کرنیوالے 3 طالب علم کو پکڑ لیا، اس دوران ہاتھا پائی اور گالم گلوچ بھی ہوئی۔

پولیس اور ن لیگی کارکنوں نے نوجوانوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا، مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی جواباً شیر شیر کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان جوڑنے والے دن دھرنا شروع کرکے انتشار پھیلایا گیا، عمران خان نے ملک دولخت ہونیوالے دن ملک بند کرنے کا اعلان کیا، پی ٹی آئی نے تماشا لگایا تو قانون آڑے ہاتھوں لے گا، کسی کو بھی ملک بند کرنے کا حق نہیں۔ سماء

گئے

گو