قانون کی پابندی اور عملداری سے قیام امن ممکن ہے، گورنر سندھ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : گورنر سندھ کہتے ہیں کہ مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے، دفاعی نمائش کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر جائے گا، قانون کی پابندی اور عملداری سے قیام امن ممکن ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں جاری دفاعی نمائش کا دورہ کیا، انہوں نے ملکی اور غیر ملکی اسٹالز پر جنگی ساز و سامان کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر جائے گا، مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے، قیام امن کیلئے پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی پابندی اور عملداری سے قیام امن ممکن ہے، اندرونی و بیرونی خطرات کے باوجود فوج ملک کا دفاع کررہی ہے۔ سماء

rizvi

parade

سندھ

protect

doping

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div