چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں متحدہ بانی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
چوہدری نثار، تھامس ڈریو ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی شرانگیز تقاریر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم قائد کی شرانگیز تقریر پر برطانیہ میں ان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ سماء