کوئٹہ دھماکے پرچیف جسٹس ایکشن میں آگئے

Aug 31, 2016

CCTV Blast Ex Qta Vo 11-08

اسلام آباد: چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو بیس ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار کے نوٹ پر آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت ازخود نوٹس لیا۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کی سماعت بیس ستمبر کو مقرر کرنے اور چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔

 آٹھ اگست کو کوئٹہ بم دھماکے میں تہتر افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ سماء

BALUCHISTAN

Tabool ads will show in this div