متحدہ پر پابندی؛فریقین سے جواب طلب
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات پر متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ متحدہ کے خلاف دہشتگردی اور سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پابندی عائد کی جائے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینٹ،اسپیکرقومی و سندھ اسمبلی کو ہدایت کی جائے کہ وہ ایم کیوایم ارکان کی ناہلی کے ریفرنس الیکشن کو بھجوائیں۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے۔ سماء